وزیراعظم عمران خان کو فری ہینڈ دینے والے دوست بھی ہماری سرگرمیوں سے خوش نہیں: بلاول بھٹو 

 وزیراعظم عمران خان کو فری ہینڈ دینے والے دوست بھی ہماری سرگرمیوں سے خوش ...
 وزیراعظم عمران خان کو فری ہینڈ دینے والے دوست بھی ہماری سرگرمیوں سے خوش نہیں: بلاول بھٹو 

  

لیہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ میدان چھوڑ کر وزیراعظم عمران خان کو فری ہینڈ دینے والے دوست بھی ہماری سرگرمیوں سے خوش نہیں۔

لیہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ لیہ کے جیالوں نے دل جیت لیے، پیپلزپارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، پیپلزپارٹی نے کسانوں اور مزدوروں کو حقوق دلوائے، غریب کے منشور پر مل کر عمل کریں گے۔اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ جیالے پنجاب کے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑسکتے، پنجاب کے عوام کےساتھ تاریخی ظلم ہو رہا ہے، ہمارے دوست میدان چھوڑ چکے ہیں، ہمارے اتحادیوں نے پنجاب میں عمران خان کو فری ہینڈ دیا ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں ہم نے یوسف رضا گیلانی کو منتخب کراکرثابت کردیا عمران کے پاس میجورٹی نہیں، ساتھیوں سے مطالبہ ہے اٹھو شیر بنو، نکلو، جدوجہد کرو، ہم نے ساتھیوں کو راستہ دکھادیا ہے۔پی ڈی ایم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عثمان بزدارکے خلاف عدم اعتماد لیکر آو¿، ہم پنجاب کے عوام کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتے، پہلے عثمان بزدار پھر عمران کے خلاف عدم اعتماد لاو¿۔ ہم نے یوسف رضا گیلانی کوجتوا کرثابت کردیا عمران کوگراسکتے ہیں، اگرمولانا فضل الرحمان،(ن)لیگ چاہے توہم کل ان کوگراسکتے ہیں۔

مزید :

قومی -