ساہیوال میں بچوں سے زیادتی کا بڑا سکینڈل سامنےآگیا، 46 ویڈیوز برآمد

ساہیوال میں بچوں سے زیادتی کا بڑا سکینڈل سامنےآگیا، 46 ویڈیوز برآمد
ساہیوال میں بچوں سے زیادتی کا بڑا سکینڈل سامنےآگیا، 46 ویڈیوز برآمد

ساہیوال(ڈیلی پاکستان آن لائن)قصور کے بعد ساہیوال میں کمسن بچوں سے زیادتی کا بڑا سکینڈل سامنےآیا ہے۔
تھانہ فرید ٹاؤن پولیس نے چار ملزمانطارق، ریاست، آصف اور احتشام کو گرفتار کرتے ہوئے ملزمان کے موبائل فونز سے بچوں سے زیادتی کی 46 ویڈیوز برآمد کرلیں ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گھر سے بھاگے ، بھیک مانگنے اور سکول سے بھاگے ہوئے بچوں کو زبردستی  اپنے میرج سینٹر پر لے جاتے تھے اور ان کو زیادتی کا نشانہ بناتے تھے۔پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔