ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب سہیل سکھیرا کو تبدیل کردیا گیا

ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب سہیل سکھیرا کو تبدیل کردیا گیا
ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب سہیل سکھیرا کو تبدیل کردیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی انسپکٹر جنرل(ڈی آئی جی )آپریشنز  پنجاب سہیل اختر سکھیرا کو تبدیل کرتے ہوئے پنجاب حکومت نے نئی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سہیل سکھیرا کو خالی آسامی پر ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب تعینات کردیا گیا ہے  ،اس سے قبل ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب سہیل اختر سکھیرا بطور پنجاب پولیس انفارمیشن آفیسر (پی پی آئی او )تعیناتی کے فرائض ادا کررہے تھے، آئی جی پنجاب کے سٹینڈنگ آرڈر کے تحت ڈی آئی جی آپریشنز سہیل اختر سکھیرا کو پی پی آئی او  کی اضافی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -