ایم ٹی بی سی کے چیئرمین کی وزیراعظم آزادکشمیر  سے ملاقات ، محمود الحق نے عبدالقیوم نیازی کو بڑی پیشکش کردی 

ایم ٹی بی سی کے چیئرمین کی وزیراعظم آزادکشمیر  سے ملاقات ، محمود الحق نے ...
ایم ٹی بی سی کے چیئرمین کی وزیراعظم آزادکشمیر  سے ملاقات ، محمود الحق نے عبدالقیوم نیازی کو بڑی پیشکش کردی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے میڈیکل ٹرانسکرپشن اینڈ بلنگ کمپنی(ایم ٹی بی سی) کے بانی و  ایگزیکٹو  چیئرمین محمود الحق نے جموں وکشمیر ہاؤس میں ملاقات کی اور وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر انہیں مبارکباد دی، ڈائریکٹر تعلقات عامہ ایم ٹی بی سی زرطیف بادشاہ بھی ا ن کے ہمراہ تھے۔

ایگزیکٹو چیئرمین  محمود الحق نے وزیراعظم آزادکشمیرکو ایم ٹی بی سی کی خدمات و امور کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ایم ٹی بی سی اس وقت آزادکشمیر کا سب سے بڑا پرائیویٹ ادارہ ہے جہاں پر ہزاروں لوگو ں کوروزگار فراہم کیا گیا جبکہ آئندہ چار ماہ میں ایم ٹی بی سی ایک ہزار مزید ملازمتیں فراہم کرنے جارہی ہے۔محمود الحق نے تجویز دی کہ حکومت آزادکشمیر پرانی املاک جو ناکارہ ہو چکی ہیں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ایم ٹی بی سی کے حوالے کرے تو کمپنی ان کو ری نیواور فعال بنا کر حکومت آزادکشمیرکو سرمایہ دیگی جس سے روزگار کے مزید مواقع پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

 انہوں نے کہاکہ ایم ٹی بی سی نے آزادکشمیر میں سیاحت کے فروغ کے لیے وزٹ کشمیر کے نام سے ایک پروگرام شروع کررہی ہے جس کے تحت کشمیر ائیر لائن بنائی جائے گی اور بذریہ جہاز اور ہیلی کاپٹر سیاحوں کو مختلف مقامات پر جانے کی سہولت فراہم کی جائیگی۔انہو ں نے اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر اوورسیز کشمیریوں کے مسائل کے حوالہ سے بھی آگاہ کیااور ان کے حل کیلئے اوورسیز ڈویژن بنانے کی بھی تجویز دی۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے ایگزیکٹیو چیئرمین ایم ٹی بی سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیر میں روزگار کی فراہمی کیلئے جامع  پلان کے تحت کام کررہے جس میں سیاحت کے فروغ کے ساتھ ساتھ یہاں کی مقامی صنعت کو فروغ دینا بھی شامل ہے، سیاحت کے فروغ کے لیے پالیسی مرتب کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر میں سرمایہ کاروں کوتحفظ فراہم کریگی اور اووسیز کشمیریو ں کے مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر کریں گے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -