’بھارت کو عالمی سیاست میں شکست کی تکلیف ہے‘ شیخ رشید نے زخموں پر نمک چھڑک دیا

’بھارت کو عالمی سیاست میں شکست کی تکلیف ہے‘ شیخ رشید نے زخموں پر نمک چھڑک دیا
’بھارت کو عالمی سیاست میں شکست کی تکلیف ہے‘ شیخ رشید نے زخموں پر نمک چھڑک دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ بھارت کو عالمی سیاست میں شکست ہوئی جس کی اسے تکلیف ہے، یہ افغانستان میں پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے 66 کیمپ چلا رہا تھا لیکن اب اس سے اپنی شکست ہضم نہیں ہو رہی ۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی مدد کرنا چاہتا ہے۔ خطے میں امن کے لئے پاکستان اور عمران خان کا اہم کردار ہوگا ,اب فیصلہ عمران خان نے کرنا ہے کہ اسے طالبان حکومت کو کب تسلیم کرنا ہے اور کب نہیں ،دنیا کے ساتھ چلنا ہے تو کیسے چلنا ہے یہ فیصلہ عمران خان کا ہوگا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ موجودہ حالات میں امریکہ افغانستان کی مدد کرے گا کیونکہ اگر اکاؤنٹس منجمد رہے تو افغانستان میں انسانی بحران جنم لے سکتا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا غلط بیانی کررہا ہے، بھارت این ڈی ایس کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف دہشتگردی کے 66 کیمپ چلا رہا تھا لیکن اب اسے عالمی سیاست میں منہ کی کھانا پڑی ہے، بھارت کو پریشانی اسی بات کی ہے۔

مزید :

قومی -