بیوی کو قتل کرکے لاش جلانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا

بیوی کو قتل کرکے لاش جلانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا
بیوی کو قتل کرکے لاش جلانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ (ویب ڈیسک) اوکاڑہ کے علاقے شمسیہ کالونی میں خاوند نے بیوی کو قتل کرکے لاش جلا دی، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس نے مزید بتایا ہے کہ مقدمے میں مقتولہ کے شوہر اور دیور کو نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق جلنے کے باعث لاش ناقابل شناخت ہوگئی تھی، پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔