مظفر گڑھ میں انوکھے بچے کی پیدائش، ڈاکٹرز بھی حیران، چلڈرن ہسپتال ریفرکردیا گیا
مظفر گڑھ (ویب ڈیسک) مظفرگڑھ کے ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ٹبہ کریم آباد کے رہائشی قاسم کے ہاں ایسے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کا دل سینے سے باہر نکلا ہوا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق نومولود کا دل نارمل حالت میں کام کررہا ہے، بچے کو آپریشن کیلئے چلڈرن ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔
جیو نیوز کے مطابق بچے کے والد قاسم نے حکومت سے بچے کے علاج کیلئے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ غربت کے سبب بچے کا علاج نہیں کرواسکتے اس لیے حکومت ان کی مدد کرے۔