برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو اپنے تمام معاملات کا از سر نو جائزہ لینے کی اشد ضرورت ہے کسی جگہ پر کوئی گڑبڑ ہے جو آگے بڑھنے نہیں دے رہی چیک کریں گے تو معلوم ہو جائے گا پھر اصلاح کریں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
پراپرٹی کے حوالے سے کوئی خبر سامنے آنے کا امکان اور ایک اہم رکاوٹ بھی دور ہو جائے گی۔ جو لوگ کسی بھی شخص سے خوف زدہ ہیں تو ان کو گھبرانے کی بالکل بھی ضرورت نہیں ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اپنے لئے اب الگ راستہ تلاش کریں یہ ضروری ہے پرانے دروازے اب بند ہو رہے ہیں آپ کو زندگی کا نئے سرے سے آغاز کرنا ہوگا اپنوں کا ساتھ بھی ختم ہو سکتا ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو کسی بھی شخص کی وجہ سے پریشان ہیں وہ ان شاءاللہ اس پریشانی سے نکل جائیں گے لیکن آپ کو اب خود بھی قدم واپس لانے ہوں گے جس طرف پیش قدمی جاری ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ اپنے مقصد میں ضرور کامیاب ہوں گے لیکن ابھی چند دن آزمائش کے چل رہے ہیں صبر کر لیں اور بھروسہ کریں اللہ پر وہی ہے جو آپ کو ہر مشکل سے نکال دے گا صحت کا صدقہ دیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ جس پر ضرورت سے زیادہ بھروسہ کر رہے ہیں وہ اب اس کے قابل نہیں رہا کیوں اپنا نقصان کروانا چاہتے ہیں قدم واپس لے لیں اور اپنے ناجائز معاملات کو صرف جائز کریں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کی ایک اہم کامیابی آج آپ کے قریب ہو گی اور جس طرف سے رکاوٹ آ رہی تھی اللہ نے چاہا تو وہ حیران کن طریقے سے دور ہو گی جو لوگ بیمار ہیں وہ بس اپنا صدقہ دیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جن لوگوں نے اپنے روز گار میں عرصہ دراز سے مشکلات دیکھی ہیں وہ اب خوشخبری سن سکیں گے نئے کام کے بارے ہیں آج آپ کو اپنے مستقبل کے حوالے سے بھی اہم خبر مل سکتی ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کس بات کو لے کر پریشان ہیں زائچہ تو کچھ بھی ظاہر نہیں کر رہا اس لئے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے بس اپنے کام پر توجہ دیں اس میں آپ کے لئے کافی کچھ پڑا ہوا ہے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
کسی بھی بات کو ذہن پر سوار مت کریں اللہ نے چاہا تو کسی طرف سے کوئی خطرہ نہیں ہے سب ٹھیک ہے بلکہ آج تو کسی جانب سے آپ کو فائدہ حاصل ہونے کا بھی امکان ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج وہ ٹینشن دور ہو گی جو کافی دنوں سے تنگ کر رہی تھی اور جن لوگوں نے ماضی میں کوئی نیک کام کیا تھا امید ہے وہ کسی انعام کی صورت میں آپ کے سامنے آئے گا ان شاءاللہ۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کو ایک ذمہ داری ملنے کا امکان ہے اور خوشی سے اس کو قبول کر لیں۔ اللہ پاک غیبی انداز سے آپ کی مدد ضرور فرمائیں گے بس آپ کی نیت نیک ہونی چاہئے یہ خیال رہے۔