لاہور ہائیکورٹ میں جوڈیشری کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے کیس کی سماعت میں وقفہ 

لاہور ہائیکورٹ میں جوڈیشری کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے کیس کی سماعت ...
لاہور ہائیکورٹ میں جوڈیشری کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے کیس کی سماعت میں وقفہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے جوڈیشری کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں جوڈیشری کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے کیس کی سماعت ہوئی،عدالت میں سائبر کرائم کے ڈائریکٹر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر پیش ہوئے،لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کیس پر سماعت کی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ یہ بتائیں فیک اکاؤنٹ کیسے بنایا گیا ہے؟درخواستگزار کیخلاف آپ نے اپنی تحریر میں کیا لکھا ہے،ڈائریکٹر سائبر کرائم نے کہاکہ جب ہم لنک کو اوپن کرتے ہیں تو ویڈیو درخواستگزار کی آ رہی ہیں،عدالت نے کہاکہ کل آپ کے تفتیشی نے عدالت  کو بتایا کہ درخواستگزار کیخلاف کوئی ثبوت نہیں،تفتیشی آفیسر نے کہا کہ جب تک ٹوئٹر سے جواب نہیں آتا تب تک  کہا جا سکتا ہے،عدالت نے کہاکہ جب انکوائری پاس ہوتی ہے تو ایک نوٹ لکھا جاتا ہے کہاں ہے وہ نوٹ،عدالت نے کیس کی سماعت میں کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی۔