پارلیمنٹ سے پی ٹی آئی ارکان کی گرفتاریاں،سارجنٹ ایٹ آرمز سمیت 5اہلکار معطل

پارلیمنٹ سے پی ٹی آئی ارکان کی گرفتاریاں،سارجنٹ ایٹ آرمز سمیت 5اہلکار معطل
پارلیمنٹ سے پی ٹی آئی ارکان کی گرفتاریاں،سارجنٹ ایٹ آرمز سمیت 5اہلکار معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ سے پی ٹی آئی ارکان کی گرفتاریوں پر سارجنٹ ایٹ آرمز سمیت 5اہلکار معطل کر دیئے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پارلیمنٹ سے پی ٹی آئی ارکان کی گرفتاریوں کے معاملے پر اسمبلی کی سکیورٹی میں غیرذمہ داری پر سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق اشرف کو معطل کر دیا گیا،سپیکر قومی اسمبلی نے سارجنٹ ایٹ آرمز کو 4ماہ کیلئے معطل کیا، پارلیمنٹ کی سکیورٹی میں ناکامی پر دیگر 4سکیورٹی اہلکار بھی معطل کردیئے گئے،سکیورٹی اسسٹنٹ وقاص احمداور 3جونیئر سکیورٹی اسسٹنٹ عبیداللہ، وحید صفدر اور محمد ہارون کو بھی معطل کر دیا گیا۔