نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت اور افغانستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے دارالحکومت نئی دہلی میں بھی محسوس کئے گئے ،اس کے علاوہ اترپردیش، ہریانہ،بھارتی پنجاب، مقبوضہ کشمیر اور راجستھان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،بھارتی میڈیا کے مطابق افغانستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔