کراچی: ذہنی مریضہ نے بچے کو نالے میں دھکا دیدیا، بچہ جاں بحق

Sep 11, 2024 | 01:31 PM

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پرانا گولیمار میں خاتون ذہنی مریضہ بچے کو نالے میں پھینک کر فرار ہوگئی جس کے بعد بچے کی لاش آج صبح نالے سے نکال لی گئی۔
پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز ایک ذہنی مریضہ خاتون بچے کو نالے میں پھینک کر بھاگ گئی تھی۔
بچے حیدر کے والد نے پولیس ہیلپ لائن پر کال کرکے صورتحال سے آگاہ کیا تھاجس کے بعد نالے میں بچے کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کیا گیا تھا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ نالے میں گر کر لاپتا ہونے والے 8 سالہ بچے کو گزشتہ شب تلاش نہیں کیا جا سکا تھا کیوں کہ رات کی تاریکی نالے میں پانی کا بہاﺅ تیز ہونے اور کچرے کے باعث بچے کو ڈھونڈنے میں مشکلات پیش آرہی تھیں۔
پولیس کے مطابق بچے کی تلاش کے لئے آپریشن آج صبح دوبارہ شروع کیا گیا تھا جس دوران بچے کی لاش نکال لی گئی۔

مزیدخبریں