سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن )سرگودھا میں محکمہ وائلڈ لائف نے کارروائی کرتے ہوئے نایاب نسل کے پرندوں کا شکار کرنے والے 2 شکاریوں کو گرفتار کرلیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف کے مطابق تحصیل سلانوالی اور چھوٹا ساہیوال سے غیر قانونی طور پر پرندوں کا شکار کرنے والے2 شکاریوں کا گرفتار کیا گیا ہے۔
گرفتار ملزمان کا سامان ضبط کرکے دونوں پر 50-50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے, ملزمان کے قبضے سے متعدد تیتر اور بیٹر بھی پائے گئے، پرندوں کو آزاد کردیاگیا۔
محکمہ وائلڈ لائف کے ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ نایاب پرندوں کا شکار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔