رحیم یار خان: محنت کش کی بیٹی کی انٹرمیڈیٹ میں پہلی پوزیشن، سرکاری پروٹوکول دیا گیا

Sep 11, 2024 | 02:07 PM


رحیم یار خان(ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں محنت کش کی ہونہار بیٹی طالبہ فرخندہ فاروق نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے علاقے اور والدین کا سر فخر سے بلند کردیا۔
رحیم یار خان کے نواحی قصبے ٹبہ 123 کی رہائشی طالبہ فرخندہ فاروق نے بہاولپور انٹرمیڈیٹ بورڈ میں آرٹس گروپ کے امتحان میں 1084 نمبر حاصل کرکے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ 
فرخندہ کو تعلیم کے حصول کے لئے روازنہ گاو¿ں سے 25 کلومیٹر دور شہر کا سفر کرنا پڑتا ہے۔ فرخندہ فاروق کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں سی ایس ایس کرکے پولیس آفیسر بننا چاہتی ہیں۔
ہونہار طالبہ کی اس کامیابی پر ڈی پی او رحیم یار خان نے اہل خانہ سمیت سرکاری پروٹوکول کے ساتھ مہمان بنایا۔ 

مزیدخبریں