لیسکو نے نادہندہ وفاقی و صوبائی اداروں کی فہرست جاری کردی ، کتنے واجبات ہیں ؟ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں
لاہور ( طیبہ بخاری سے )لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو ) نے نادہندہ وفاقی و صوبائی اداروں کی فہرست جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ایم ایز 5ہزار 999ملین روپے سے زائد کا نادہندہ ہے جبکہ واسا لاہور 4ہزار100ملین روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔ پنجاب ایری گیشن اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ کے ذمے 636ملین، محکمہ پولیس کے ذمے 555ملین،ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے ذمے454ملین جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہسپتال لاہور کے ذمے 432ملین روپے واجب الادا ہیں۔ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ قصور352ملین،لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی 237ملین، پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی227ملین،محکمہ جیل پنجاب 216ملین، لاہور رنگ روڈ اتھارٹی 209ملین اورمیو ہسپتال لاہور 179ملین روپے سے زائد کا نادہندہ ہے۔ وزارت ریلوے کے ذمے 440ملین، محکمہ پی ڈبلیو ڈی پاکستان کے ذمے 96 ملین جبکہ کیبنٹ سیکریٹریٹ کے ذمے 79 ملین، جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے ذمے 57ملین، پاکستان ایڈمنسٹریٹوسٹاف کالج کے ذمے33ملین اورایس ای بلڈنگز واپڈا ہاؤس کے ذمے 33ملین روپے واجب الادا ہیں۔