دعا بھٹو کی حلیم عادل شیخ سے خلع کی درخواست منظورکرلی گئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی غربی کی عدالت نے دعا بھٹو کی حلیم عادل شیخ سے خلع کی درخواست منظور کر لی۔
عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ فریقین کے درمیان مصالحت کی کوششیں ناکام ہو گئی ہیں۔عدالت نے بچے کے اخراجات کی مد میں حلیم عادل شیخ کو 24 ہزار روپے ماہانہ دینے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے بچے کے اخراجات سے متعلق کیس کی مزید سماعت 21 ستمبر تک ملتوی کر دی۔