پی ٹی آئی کے گرفتار ایم این ایز کے پروڈکشن آرڈر جاری

پی ٹی آئی کے گرفتار ایم این ایز کے پروڈکشن آرڈر جاری
پی ٹی آئی کے گرفتار ایم این ایز کے پروڈکشن آرڈر جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار ممبران اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے گئے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد نے گرفتار ساتھیوں کے پروڈکشن آرڈرز جاری کروانے کے لیے سپیکر سے چیمبر میں ملاقات کی۔ پی ٹی آئی وفد میں بیرسٹر گوہر داوڑ کنڈی اور علی محمد خان شامل تھے۔

واضح رہےکہ شیر افضل مروت کو گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے ان کے دفتر سے گرفتار کیا تھا، ان کے علاوہ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور شعیب شاہین سمیت دیگر رہنماؤں کو بھی پارلیمنٹ سے گرفتار کیا گیا ، تمام افراد پر اسلام آباد جلسہ میں شرائط کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج ہے۔ جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے سے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کی گرفتاری کے معاملے کی تحقیقات کے لیے سپیکر ایاز صادق نے کمیٹی سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق احمد کی سربراہی میں تشکیل دے دی ہے۔

سپیکر سے ملاقات بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ آپ نے گزشتہ روز پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک گرفتار ممبران کو اسمبلی لانے کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہوئے، آپ نے کل زبانی کہا تھا آج تحریری حکم نامے کے لئے آئے ہیں۔

مزید :

قومی -