پی ٹی آئی ایم این ایز کی گرفتاری کی تحقیقات کیلئے4رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل

پی ٹی آئی ایم این ایز کی گرفتاری کی تحقیقات کیلئے4رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ...
پی ٹی آئی ایم این ایز کی گرفتاری کی تحقیقات کیلئے4رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اراکین قومی اسمبلی کی گرفتاریوں کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی نے 4 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنادی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل سیکریٹری کریں گے۔ کمیٹی میں جوائنٹ سیکریٹری ارشد علی، رضوان اللّٰہ اور قائمقام سارجنٹ ایٹ آرمز راجہ فرحت عباس کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ 

کمیٹی کو جلد از جلد فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ سپیکر کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمیٹی 9 ستمبر کو پیش آنیوالے واقعے کے محرکات کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی جائزہ لے گی پولیس اور سکیورٹی ادارے کس کی اجازت سے پارلیمنٹ میں داخل ہوئے۔ 

کمیٹی جائزہ لے گی پارلیمنٹ کی سیکیورٹی نے انہیں اندر آنے کی اجازت کیوں دی؟ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی ان تمام محرکات کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔

مزید :

قومی -