ڈاکو میڈیکل سٹور سے خشک دودھ کے 2 ڈبے اٹھا کر فرار ہو گیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈاکو میڈیکل سٹور سے خشک دودھ کے 2 ڈبے لیکر فرارہوگیا،واردات کی کلوزسرکٹ فوٹیج سامنے آ گئی۔
"سٹی 42"کے مطابق ڈاکو نے میڈیکل سٹور میں ادویات اور 8 ہزار مالیت کے 2 خشک ڈبے نکلوائے،میڈیکل سٹور کا ملازم کچھ اور ادویات لینے کے لیے دوسری جانب گیا اور اسی دوران ملازم کے دوسری جانب جاتے ہی نوسرباز فوری ڈبے لیکر فرار ہوگیا،نوسرباز دودھ کے ڈبے لیکر اپنے ساتھی کے ساتھ موٹر سائیکل پر فرار ہوا،سی سی ٹی وی فوٹیج میں دودھ کے ڈبے لیکر فرار ہونے والے ڈکیت کا چہرہ واضح دکھائی دے رہا ہے۔متاثرہ دکاندار نے اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ کوٹ لکھپت درخواست دے دی۔