چندیکا ہتھور ا سنگھے سڈنی تھنڈرز کے نئے کوچ مقرر

چندیکا ہتھور ا سنگھے سڈنی تھنڈرز کے نئے کوچ مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  سڈنی(نیٹ نیوز) سری لنکا کے سابق اوپنر چندیکا ہتھور ا سنگھے کو سڈنی تھنڈرز کا نیا کوچ مقرر کر دیا گیا، وہ بگ بیش کے اگلے ایڈیشن میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ 26ٹیسٹ میچز میں سری لنکا کی نمائندگی کرنیوالے ہتھورا سنگھے کو شین ڈف کی جگہ کوچ بنایا گیا ہے جنہیں بگ بیش کے دو ایڈیشنز میں ٹیم کی ناکامی کے بعد عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ ہتھور ا سنگھے اس سے قبل شیفلڈ شیلڈ سیریز میں نیو ساﺅتھ ویلز کے ساتھ بھی بطور کوچ کام کر نے کا تجربہ رکھتے ہیں۔