گیل کی نان سٹاپ اننگز،بنگلور نے کولکتہ کو ہرادیا

گیل کی نان سٹاپ اننگز،بنگلور نے کولکتہ کو ہرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنگلور(نیٹ نیوز)آئی پی ایل کرکٹ لیگ میں کرس گیل کی نان سٹاپ بیٹنگ کی بدولت رائلز چیلنجر بنگلور نے کولکتہ نائٹ رائڈر کو 8وکٹوں سے ہرادیا۔رائلز چیلنجر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔ کولکتہ کی ٹیم پہلے کھیل کر مقرررہ 20اوورز میں 8کھلاڑیوں کے نقصان پر 154رنز بنا سکی۔کپتان گوتم گھمبیر 59رنزبناکرنمایاں رہے۔انکے علاوہ یوسف پٹھان نے 27اور تیواری نے 23رنز بنائے۔رائلز کے باﺅلر پرتاپ سنگھ نے 3جبکہ ہنری اور ونے کمار نے 2,2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں کھیلتے ہوئے رائلز چیلنجر بنگلور کی ٹیم نے 155کا ہدف 2وکٹیں کھوکر 158رنز بنا کرحاصل کرلیا۔اوپننگ بلے باز کرس گیل نے فتح میں اہم کردار اداکیا۔انہوں نے 50گیندوں پر 9چھکوں اور 4چوکوں کی مدد سے 85رنز ناٹ آﺅٹ بنائے۔کپتان کوہلی نے 35جبکہ ڈی ویلئیر نے 22رنز بنائے۔ کولکتہ کے بالاجی اور میکلارن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔کرس گیل مین آف دی میچ قرار پائے۔