بھارتی باکسروجیندر سنگھ کی ڈوپ ٹیسٹ رپورٹ آج آنے کا امکان

بھارتی باکسروجیندر سنگھ کی ڈوپ ٹیسٹ رپورٹ آج آنے کا امکان

نئی دہلی( نیٹ نیوز) بھارت کے اولمپکس میڈلسٹ باکسر وجیندر سنگھ کے ڈوپ ٹیسٹ کی رپورٹس آج آنے کا امکان ہے۔ نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ناڈا) نے چند روز قبل ان کے نمونے لئے تھے۔ بیجنگ اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے وجیندر سنگھ پر ہیروئن استعمال کرنے کا الزام ہے۔ ناڈا نے کھیلوں کی مرکزی وزارت کی ہدایت کے بعد وجیندر سنگھ کے نمونوں کی جانچ پڑتال کی تھی۔ ڈرگ سکینڈل میں نام آنے کے بعد وجیندر سنگھ کو کیوبا اور قبرص میں کھیلے جانے والے دو ٹورنامنٹس سے باہر کرایا گیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی