لیٹن ہیوٹ یوایس اوپن ٹینس چیمپئین شپ کے پہلے راﺅنڈ میں ہار کر باہر

لیٹن ہیوٹ یوایس اوپن ٹینس چیمپئین شپ کے پہلے راﺅنڈ میں ہار کر باہر

ہوسٹن (نیٹ نیوز) آسٹریلوی نامور ٹینس سٹار لیٹن ہیوٹ یوایس اوپن ٹینس چیمپئین شپ کے پہلے راﺅنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے پہلے راﺅنڈ میں ارجنٹائن کے مارٹن الونڈ نے آسٹریلیا کے لیٹن ہیوٹ کو 4-6،6-3 اور 6-1 سے ہرا کر چیمپئین شپ سے باہر کر دیا۔ سپین کے رابن رامیرزہیڈالگو نے بھارتی ثمدیو دیور مان کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6 (7-5) اور 6-0 سے شکست دیکر چیمپئین شپ کے دوسرے راﺅنڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی