ڈیوس کپ ٹینس ورلڈ گروپ پلے آف میچوں کے ڈراز کا اعلان

ڈیوس کپ ٹینس ورلڈ گروپ پلے آف میچوں کے ڈراز کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(نیٹ نیوز) ڈیوس کپ ٹینس ورلڈ گروپ پلے آف میچوں کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ برطانیہ کی ٹیم کروشیا کے مدمقابل ہو گی۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ڈیوس کپ ورلڈ گروپ پلے آف ستمبر میں منعقد ہو گا جس میں 16 ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ ایونٹ کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے تحت پولینڈ کی ٹیم آسٹریلیا، جرمنی کی ٹیم برازیل، سوئٹزرلینڈ کی ٹیم ایکواڈور، برطانوی ٹیم کروشیا، ہالینڈ کی ٹیم آسٹریا، سپین کی ٹیم یوکرائن، بیلجیئم کی ٹیم اسرائیل اور جاپان کی ٹیم کولمبیا کے آمنے سامنے ہو گی۔