قومی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ، کراچی ،ملتان اور کوئٹہ ریجن ٹیموں کی جیت
لاہور(سپورٹس رپورٹر) آٹھویں قومی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں کراچی ریجن ویمن ٹیم نے راولپنڈی ریجن کی ٹیم کو 128 رنز سے شکست دی جویریہ رﺅف کو بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا ایک اور میچ میں ملتان ریجن ٹیم نے فیصل آباد کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا اس میچ میں ثانیہ گلزار کو بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا پی کے بی ویمن ٹیم نے پشاور ریجن کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی نتالیا پرویز کو بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ملا ایک اور کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ ریجن کی ٹیم نے ایبٹ آباد کی ٹیم کو 192 رنز سے شکست دید ی اس میچ میں ناہیدہ خان کو بہترین کارکردگی پر بہترین کھلاڑی کے انعام سے نوازا گیا۔