قومی جونیئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل سٹیڈیم میں جاری

قومی جونیئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل سٹیڈیم میں جاری

لاہو ر(سپورٹس رپورٹر )جرمنی، بیلجیئم اور ہالینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے لئے قومی جونیئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جاری رہا ۔کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ رانا مجاہد علی اور کوچ دانش کلیم کی نگرانی میں دو مختلف سیشز میں ٹریننگ کی ۔ کیمپ میں تربیت حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں گول کیپرز میں مظہر عباس ،امجد علی ،سجاد عباس ،طلال خالد ،امین یوسف۔ فل بیکس میں خالد بھٹی ،کاشف جاوید ،فیصل قادر ،کاشف شاہ ،زہیب اشرف ،شجاعت علی ۔ہالف بیکس میں رضوان جونیئر ،ایم توثیق ،عماد شکیل بٹ ،تصور عباس ،ایم بلال خان ،علی حسن فراز ،ایم شعیب ،فارورڈز میں ایم عرفان ،عمار بھٹہ ۔دلبر ،علی شان ،ایم سلیمان ،ارسلان قادر ،ایم عمیر ،حافظ عمیر سردار ،حافظ رضوان علی ،اسد بشیر ،ایم رضوان ،ایم جعفر ،عبدالکریم خان ،عبدالقیوم ڈوگر ،ایوب علی ،احمد زبیر او ر مضمل بھٹی شامل ہیں ۔ ٹیم مینجمنٹ میں رانا مجاہد علی (ّہیڈ کوچ مینجر)کوچ انجم سعید ۔محمد دانش کلیم ۔ڈاکٹر اسد عباس شاہ شامل ہیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی