یارکشائر کی لیگ سپنر عادل راشد سے اختلافات کی خبروں کی تردید

یارکشائر کی لیگ سپنر عادل راشد سے اختلافات کی خبروں کی تردید

لندن(آئی اےن پی) انگلش کاﺅنٹی یارکشائر نے لیگ سپنر عادل راشد سے اختلافات کی خبروں کی سختی سے تردید کردی۔انگلش سیزن کے آغاز کے موقع پر مقامی اخبار نے عادل کا رواں برس جنوری میں لیا گیا انٹرویو شائع کیا ہے، جس میں عادل نے کہا تھا کہ اگر میرا سیزن اچھا نہیں رہا تو میں یارکشائر میں ٹکے رہنے کی بجائے لون پرکسی دوسری کاﺅنٹی میں جانا پسند کروں گا، جیسا کہ ماضی میں اجمل شہزاد نے بھی کیا تھا۔ یارکشائر کاﺅنٹی کے ڈائریکٹر آف کرکٹ مارٹن موکسن نے اس تنازع کو ٹھنڈا کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ انٹرویو راشد نے24 جنوری کو دیا تھا اور اپنے بیان پر وہ ٹیم کپتان اینڈریو گیل سے بھی معذرت کرچکا ہے، عادل ہماری ٹیم کا محنتی کرکٹر ہے اور ہماری نظر میں اس کی اہمیت کسی طور پر کم نہیں ہوئی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی