فٹبال ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی ایک بڑا چیلنج ہے ، انگلش کپتان جیرارڈ

فٹبال ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی ایک بڑا چیلنج ہے ، انگلش کپتان جیرارڈ

 لندن(نیٹ نیوز) انگلینڈ فٹبال ٹیم کے کپتان سٹیون جیرارڈ نے کہا ہے کہ قومی فٹبال ٹیم کو ورلڈ کپ 2014ءکیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے سخت محنت کرنا پڑیگی ۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم آنیوالے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے ایک بڑی آزمائش کا سامنا کرنا ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ مونٹی نیگرو کیخلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائی میچ کے ڈرا ہونے کے بعد تنقید نے ان کو حیران کردیا تھا انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے کیلئے بھرپور کوشش کرینگے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی