مارگریٹ تھیچر کھیلوں میں دلچسپی نہیں رکھتی تھیں‘ جان میجر

مارگریٹ تھیچر کھیلوں میں دلچسپی نہیں رکھتی تھیں‘ جان میجر

لندن(نیٹ نیوز) برطانیہ کے سابق وزیراعظم جان میجر نے دعویٰ کیا ہے کہ آنجہانی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر کو کھیلوں میں کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق وزیراعظم جان میجر نے کہا ہے کہ مارگریٹ تھیچر کھیلوں کی شیدائی نہیں تھیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کبھی کبھار دلچسپی لینے کی کوشش کرتی تھیں تاہم انہوں نے 1979ءسے لے کر 1990ءتک گیارہ سالہ دور حکومت میں کھیلوں کے فروغ کیلئے نمایاں کام کیا۔ جان میجر نے کہا کہ آنجہانی وزیراعظم ایک عظیم لیڈر اور انتہائی محنتی اور ذہین تھیں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی