کایا کنیپی اورکلارا ذاکو پالووا کو کیٹو وائس اوپن میں اپ سیٹ شکست

کایا کنیپی اورکلارا ذاکو پالووا کو کیٹو وائس اوپن میں اپ سیٹ شکست

کیٹووائس (نیٹ نیوز) استونیہ کی کایا کنیپی اور جمہوریہ چیک کی تھرڈ سیڈ کلارا ذاکو پالووا کیٹو وائس ڈبلیوٹی اے اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راﺅنڈ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ پولینڈ میں شروع ہونے والے ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے دوسرے راﺅنڈ میں جمہوریہ چیک کی کارولینا پلیسکووا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے استونیہ کی سکستھ سید کایا کنیپی کو سٹریٹ سیٹس میں 7-5 اور 6-3 سے ہرا دیا۔ ایک اور میچ میں اٹلی کی ماریا علینا کیمرین نے جمہوریہ چیک کی تھرڈ سیڈ کلارا ذاکو پالووا کو سخت مقابلے کے بعد 7-5 ، 3-6 اور 6-3 سے اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ کے اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی