ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کوالیفائنگ،پاکستان کو ویتنام سے شکست

ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کوالیفائنگ،پاکستان کو ویتنام سے شکست

اسلام آباد(اے پی پی) قومی انڈر 14 ٹینس ٹیم جو کہ ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ میں جگہ بنانے میں پہلے ہی ناکام ہو چکی ہے، آخری گروپ میچ بھی نہ جیت سکی۔ ملائیشیا میں جاری کوالیفائنگ راﺅنڈ میں پاکستان کو گروپ اے میں ہانگ کانگ، جاپان اور ویتنام کے ساتھ رکھا گیا تھا اور تینوں میچوں میں اسے شکستوں کا سامنا کرنا پڑا۔ آخری گروپ میچ میں پاکستانی ٹیم کا مقابلہ ویتنام سے تھا۔ ویتنام نے عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان کو با آسانی 3-0 سے ہرایا۔ پہلے سنگل مقابلے میں ویتنام کے کیونگ نے پاکستان کے عبدالحیدر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-1 اور 6-1 سے ہرایا، دوسرے سنگل مقابلے میں نوفل کلیم کو ویتنام کے ٹائن این گوئن کے ہاتھوں سٹریٹ سیٹس میں شکست ہوئی جبکہ ڈبل مقابلے میں بھی ویتنام کی جوڑی چھائی رہی اور اس نے پاکستان کو ہرا کر 3-0 سے فتح اپنے نام کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی