سشمیتا سین کرکٹر وسیم اکرم سے شادی نہیں کررہی ہیں، ترجمان اداکارہ
ممبئی(نیٹ نیوز)بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کے ترجمان نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ سشمیتا سین پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کےساتھ شادی کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اس سے قبل بھی ایسی خبریں منظر عام پر آئیں تھی اس سے قبل بھی تردید کی گئی تھی انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم کے ساتھ وہ ایک پروگرام میں ضرور شریک ہوئی تھی لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ دونوں شادی کررہے ہیں ترجمان نے کہا کہ ایسی خبریں سنسنی خیزی پھیلانے کےلئے ہوتی ہیں اس کے علاوہ اور کچھ نہیں بغیر تصدیق کے ایسی خبریں شائع نہیں ہونی چاہئیے۔