حفیظ اور واٹمور کپتان مصباح کو ہٹانا چاہتے ہیں

حفیظ اور واٹمور کپتان مصباح کو ہٹانا چاہتے ہیں

                       لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اعجاز بٹ نے کہا ہے کہ محمد حفیظ اور مصباح الحق کے تعلقات آپس میں ٹھیک نہیں ہیں محمد حفیظ اور کوچ واٹمور مصباح الحق کے خلاف اکھٹے ہیں وہ ان کو قیادت سے ہٹانا چاہتے ہیں سابق چیئرمین نے کہا کہ محمد حفیظ نہیں چاہتے کہ مصباح الحق ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کی کپتانی کریں اور وہ ان کی قیادت میں کھیلیں جنوبی افریقہ کے خلاف ہونے والی ون ڈے سیریز میں ان دونوں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آئے تھے دونوں کی تردید کرنے کے باوجود ان کے تعلقات خراب ہیں اعجاز بٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے دورے کے دوران ایک وقت ایسا بھی آیا تھا کہ ون ڈے ٹیم کی کپتانی مصباح سے لیکر محمد حفیظ کو دی جانے لگی تھی ٹیم کے کوچ واٹمور بھی اس معاملے میں محمد حفیظ کے ساتھ ہیں اور وہ بھی نہیں چاہتے کہ مصباح الحق ٹیسٹ اور ون ڈ ے ٹیم کی کپتانی کریں محمد حفیظ اور واٹمور اس حوالے سے کرکٹ بورڈ پر دباﺅ ڈال رہے ہیں ذرائع کے مطابق ان دونوں کے درمیان ڈریسنگ روم میں بھی لڑائی ہوچکی ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی