آئی پی ایل میچوں پر جوا کرانےوالے چار بکی گرفتار

آئی پی ایل میچوں پر جوا کرانےوالے چار بکی گرفتار

بنگلور(نیٹ نیوز) بھارتی پولیس نے انڈین پریمیئر کرکٹ لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے دوران مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر میچوں پر جواکرانےوالے چار بکیز کو گرفتار کر کے پانچ لاکھ روپے بھی برآمد کر لئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر انہوں نے متعلقہ جگہ پر چھاپے کے دوران چار بکیز کو گرفتار کر کے ان سے پانچ لاکھ روپے نقد، ٹی وی، لیپ ٹاپ اور چند موبائلز بھی اپنے قبضے میں کر لئے۔ بکیز رائل چیلنجرز بنگلور اور سن رائزرز حیدر آباد، دہلی ڈیر ڈیولز اور ممبئی انڈینز کے میچوں پر جوے میں ملوث پائے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ بکیز سے تحقیقات کر رہی ہے اور امید ہے کہ جلد ہی دوسرے بکیز کو بھی گرفتار کر لیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی