بہت جلد دوبارہ ڈراموں میں نظر آﺅں گی‘ دید ار

بہت جلد دوبارہ ڈراموں میں نظر آﺅں گی‘ دید ار

لاہور (آئی این پی) اسٹیج اداکارہ دید ار نے کہا ہے کہ میرا دل تھیٹر کے ساتھ دھڑکتا ہے‘ بہت جلد دوبارہ ڈراموں میں نظر آﺅں گی ‘ بزنس پر توجہ دینا بھی وقت کی ضرورت ہے اس کے بغیر زندگی کی گاڑی چلانا مشکل ہے۔ اپنے انٹرویو کے دوران دیدار نے کہا کہ میں نے صرف ایک ماہ کیلئے تھیٹر چھوڑا ہے اور اس دوران میں ساری توجہ اپنے سیلون پر دوں گی ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں تھیٹر کی مرہون منت ہے میں اس سے مکمل علیحدگی کاسوچ بھی نہیں سکتی۔

مزید : کلچر