ڈرامہ انڈسٹری کومعیاری اسکرپٹ کی ضرورت ہے، مائرہ خان

ڈرامہ انڈسٹری کومعیاری اسکرپٹ کی ضرورت ہے، مائرہ خان

کراچی( اے این این ) اداکارہ مائرہ خان نے کہا ہے کہ ڈرامہ انڈسٹری کومعیاری اسکرپٹ کی ضرورت ہے ہمیں اب روایتی کہانیوں سے باہرنکلنا ہوگا۔ان خیالات کااظہارانھوں نےنجی ٹی وی سے بات چیت کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے موجودہ مسائل کوڈرامے کی شکل میں ڈھالنے کی اشدضرورت ہے ہردورمیں میڈیانے اپنا اہم کردار ادا کیا ہے پاکستان کے ماضی میں پیش کیے جانے والے ڈرامے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کے مواقع فراہم کرتے تھے مگر اب ہم ساس بہواورروایتی کہانیوں میں الجھ گئے ہیں۔

مزید : کلچر