فلم ”نوٹینشن“ 26 اپریل کو نمائش کےلئے پیش کی جائے گی

فلم ”نوٹینشن“ 26 اپریل کو نمائش کےلئے پیش کی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( فلم رپورٹر)ہدایتکار روشن ملک کی فلم ”نوٹینشن“ 26 اپریل کو نمائش کےلئے پیش کی جائے گی۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار ناصر چنیوٹی،نادیہ علی،زریں، انجمن شہزادی اور دیگر فنکار شامل ہیں فلم کے مصنف واجد زبیری،موسیقی طافو،تدوین بشارت علی،عکاس فقیر جمال ہیں اور فلم کے پروڈیوسر ریاض گجر، عاصم ملک ہیں جبکہ معاون فلمساز متین بیگ ہیں۔نادیہ علی نے فلم میں اپنے کردار حوالے سے ”پاکستان“ کو بتایا کہ اس فلم میں میرا رول پاور فُل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے۔ فلم میںمیرا رول پرستاروں کو مدتوں یاد رہے گا۔

مزید :

کلچر -