کاک ٹیل میں بدمعاش کا کردار کرنا اچھا لگا ، دپیکا پڈکون

کاک ٹیل میں بدمعاش کا کردار کرنا اچھا لگا ، دپیکا پڈکون

ممبئی(نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈکون نے کہا ہے کہ کاک ٹیل میں ببلی بدمعاش کا کردار کرنا بہت ہی اچھا لگا تھا فلموں میں ہمیشہ بہترین کردار کو ترجیح دی ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دپیکا نے کہا کہ میں نے فلموں میں ہمیشہ منفرد کردار ادا کئے ۔ انہوں نے کہا کہ 2012ءسینما کیلئے انتہائی شاندار رہا ہے جبکہ رواں سال بھی بہترین فلمیں مداحوں کو دیکھنے کو ملیں گی انہوں نے کہا کہ رنبیر کے ساتھ ان کی دوستی ابھی بھی برقرار ہے ۔

مزید : کلچر