اداکار افضال احمد کے اعزاز میں تقریب 16 اپریل کو ہوگی

اداکار افضال احمد کے اعزاز میں تقریب 16 اپریل کو ہوگی

لاہور(فلم رپورٹر) لیجنڈاداکار افضال احمد کی فنی خدمات کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے منعقد کیے جانے والے پروگرام ”اعتراف فن“ کی تاریخ تبدیل اب یہ پروگرام 11 اپریل کی شام6بجے الحمراءہال میں منعقد ہوناتھا،مگرگزشتہ روزاعتراف فن کے عنوان سے پروگرام منعقد کرنیوالے ادارے ایشین کلچرل ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ بعض ناگزیر وجوہات کی بناءپر یہ پروگرام اب16اپریل کو الحمراءہال نمبر1میں شام6بجے منعقدہوگا،پروگرام کے التواءکااعلان کرتے ہوئے ایشین کلچرل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سیدسہیل بخاری نے کہاکہ پروگرام کی ترتیب تبدیل نہیں کی گئی تمام پروگرام پہلے سے طے شدہ ترتیب کے مطابق منعقد ہوگا،پروگرام ”اعتراف فن“ کی صدارت ایشین کلچرل ایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف میاں راشد فرزندعلی کرینگے جبکہ فلم سٹیج اورٹی وی کی تمام اہم شخصیات اس پروگرام میں افضال احمد کو خراج تحسین پیش کرینگی اور پرفارم کرینگی۔

مزید : کلچر