فلم ”ایک تھی ڈائن “18اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

فلم ”ایک تھی ڈائن “18اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ممبئی (نیٹ نیوز) بالی ووڈ کے رومانٹک ہیرو عمران ہاشمی کی تھرل،ہارر اور رومانس پر مبنی نئی فلمایک تھی ڈائنکے دو ڈائیلاگ پروموز جاری کردیے گئے ہیں۔ہدایت کارکنان آئیر کی اس فلم میں عمران کے ساتھ کونکنا سین شرما بحیثیت ہیروئن جبکہ کالکی کوچلن اور ہما قریشی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہورہی ہیں۔بالاجی موشن پکچرز کے بینر تلے اس فلم کو ایکتا کپور، شوبھا کپور اور وشال بھردواج نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ وشال نے فلم کی کہانی تحریر کرنے کے ساتھ ساتھ اس کا میوزک بھی ترتیب دیا ۔

مزید : کلچر