ہیلی بیری فلم” دی کال“ کے پریمیئرکیلئے بیونس آئرس پہنچ گئیں

ہیلی بیری فلم” دی کال“ کے پریمیئرکیلئے بیونس آئرس پہنچ گئیں

بیونس آئرس (نیٹ نیوز)آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ ہیلی بیری اپنی تھرلر فلم”دی کال“ کے پریمیئر کےلئے ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس پہنچ گئیں ۔ریڈ کارپٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چھیالیس سالہ ہیلی بیری نے امید ظاہر کی کہ فلم دیکھنے والے اپنی کرسیوں سے اچھل پڑیں گے۔ سابق ماڈل نے کہا کہ ہالی ووڈ میں پہلی بار کسی فلم میں دو ہیروئنیں ہیں۔ فلم میں ایک لڑکی دوسری کو بچانے کی کوشش کرتی ہے جو ہالی ووڈ کی دوسری فلموں کی کہانی سے مختلف کیونکہ ہر فلم میں ہیرو ہیروئن کو بچانے آتا ہے۔ فلم دی کال میں ہیلی بیری نے ایک ٹیلی فون آپریٹرکا کردار ادا کیا ہے جو اغوا ہونے والی ایک لڑکی کو بچانے کی کوشش کرتی ہے۔

مزید : کلچر