”گیپی“ میں ماں کا کردار شائقین پسند کرینگے، دیویا دتہ

”گیپی“ میں ماں کا کردار شائقین پسند کرینگے، دیویا دتہ

ممبئی(نیٹ نیوز)) بالی وڈ اداکارہ دیویا دتہ نے کہا ہے کہ انہوں نے فلم ”گیپی“ میں ماں کا کردار ادا کرنے کےلئے اپنی والدہ کو بطور رول ماڈل لیا۔ اداکارہ دیوتا رتہ نے اپنی تازہ گفتگو میں بتایا کہ جب وہ 7 برس کی تھیں تو ان کے والد کا انتقال ہوگیا۔ ان کی ماں نے ان کی اور ان کے بھائی کی پرورش کی۔ ان کی والدہ ڈاکٹر اور سرکاری آفیسر تھیں۔ وہ اپنی پروفیشنل اورنجی مصروفیات کو الگ رکھتی تھیں، کام کی جگہ پرکام اور گھر میں صرف ہم پر دھیان دیتی تھیں۔ وہ ہماری اچھی دوست تھیں ہم اکٹھے انجوائے کرتے تھے۔ انہوں نے کبھی بھی پرانے زمانے کی ماﺅں کی طرح رویہ نہیں اپنایا بلکہ ہمیں زمانے کے ساتھ چلنا سکھایا۔

مزید : کلچر