وہ فخر کا لمحہ ہوگا جب کوئی میری فلم کا ری میک بنائے گا، شاہ رخ خان

وہ فخر کا لمحہ ہوگا جب کوئی میری فلم کا ری میک بنائے گا، شاہ رخ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی (نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ ان کےلئے وہ فخر کا لمحہ ہوگا جب ان کی فلم کا کوئی ری میک بنائے گا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ کے بادشاہ اداکار شاہ رخ خان جو دو ری میک فلموں”دیوداس اور”ڈان“ کا حصہ تھے، نے کہا کہ وہ خود فلم نہیں چنتے بلکہ فلموں کے ہدایتکار خود انہیں مختلف کرداروں کےلئے منتخب کرتے ہیں۔ سنجے لیلاٰ بھنسالی کے مطابق انہیں دیوداس کے ری میک میں کاسٹ کرنے کی وجہ ان کی آنکھیں تھیں۔ ان کا خیال تھا کہ ان کی آنکھوں میں ایک ایسی بات ہے کہ وہ دیوداس کا کردار بہترین انداز میں نبھا سکتے ہیں۔

مزید :

کلچر -