فلم ”شوٹ آوٹ ایٹ واڈالہ“ یکم مئی کو ریلیز کی جائیگی

فلم ”شوٹ آوٹ ایٹ واڈالہ“ یکم مئی کو ریلیز کی جائیگی

ممبئی (نیٹ نیوز)بالی وڈ کے مشہور اسٹارز سے سجی فلم ”شوٹ آوٹ ایٹ وڈالا“ جلد ریلیز کے لئے تیا ر ہے۔ فلم کی کاسٹ پہنچی بنگلور فلم کی پروموشن کیلئے۔ بالی وڈ اداکار جان ابراہام ,تشارکپور اور انیل کپور ایک ساتھ نظر آئے فلم شوٹ آوٹ ایٹ وڈالہ کے پروموشن پر۔ فلم جان ابرہام نبھا رہے ہیں ایک گینگسٹر کا رول ان کا ساتھ دے رہے ہیں تشارکپور جو اپنی اداکاری سے مطمئن نظر آئے۔انیل کپور کا کہنا تھا فلم میں ان کا کردار بہت چیلنجنگ رہا جسے نبھانے کے لئے انہوں نے بہت محنت کی ۔ فلم شوٹ آوٹ ایٹ واڈالہ میں پرینکا چوپڑا پہلی بار آئیٹم سونگ میں نظر آئینگی۔ 1980ء میں ممبئی میں ہونے والی دہشتگردی پر مبنی فلم شوٹ آوٹ ایٹ واڈالہ دنیا بھر میں یکم مئی کو ریلیز کی جائیگی ۔

مزید : کلچر