فلم ”ڈرٹی گرل“کی شوٹنگ کا آغاز 15 اپریل سے ہوگا

فلم ”ڈرٹی گرل“کی شوٹنگ کا آغاز 15 اپریل سے ہوگا

لاہور( فلم رپورٹر)ہدایتکار ارشد خان کی نئی فلم ”ڈرٹی گرل“کی شوٹنگ کا آغاز 15 اپریل سے ہوگا ۔ فلم کے فلمساز استاد جونی ملک اور قیصر ثناءاﷲخان ہیں فلم کی کاسٹ میں شاہد خان،عرفان کھوسٹ،اور دیگر فنکار شامل ہیں۔ فلم میں ہیروئن کا کردار اداکارہ نداچوہدری ادا کر رہی ہیں۔یاد رہے کہ جونی ملک اور قیصر ثناءاﷲ خان فلم کو جلد از جلد مکمل کرکے عید الفطر پر ریلیز کرنا چاہتے ہیں۔

مزید : کلچر