اداکارہ خوشبو کا تھیٹر سے کنارہ کشی اختیار کرنے پر غور

اداکارہ خوشبو کا تھیٹر سے کنارہ کشی اختیار کرنے پر غور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) خوشبو تھیٹر سے کنارہ کش ہونے کے بارے میں غور کررہی ہیں۔وہ اپنے شوہر ارباز خان کی خواہش پرایسا سوچ رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق خوشبو اب زیادہ وقت اپنی بوتیک اور بیوٹی پارلر کو دیں گی۔ اس حوالے سے خوشبو کا کہنا ہے کہ تھیٹر چھوڑنے کا فیصلہ میں نے اپنے شوہر کی خواہش پر کروں گی اور ان کی بات سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے میں 2 بچوں کی ماں ہوں اب زیادہ تر وقت بچوں میں ہی گزارتا ہے اور وقت کا پتہ ہی نہیں چلتا۔بچے بڑے ہونے کے بعد صرف ٹی وی پر کام کروں گی ۔

مزید :

کلچر -