شاہدخان فلم”ڈرٹی گرل“ میں ایک منفرد کردارمیں نظرآئیں گے

شاہدخان فلم”ڈرٹی گرل“ میں ایک منفرد کردارمیں نظرآئیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)پشتو فلموں کے معروف ہیرو شاہدخان فلم”ڈرٹی گرل“ میں ایک منفرد کردارمیں نظرآئیں گے،فلم کے پروڈیوسر ملک جونی اورقیصرثناءاللہ خان نے جناح کوبتایا کہ اس فلم کی کہانی پاکستان فلم انڈسٹری کی مایہ ناز شخصیت محمد کمال پاشا نے تحریر کی ہے،جبکہ ہدایات ارشدخان ہونگے،انہوں نے بتایا کہ معروف اداکار عرفان کھوسٹ بھی اس فلم میں کاسٹ ہوچکے ہیں جبکہ اس فلم کے میوزک ڈائریکٹر ایم ارشد ہیں اورگلوکارہ نصیبولعل کی آوازمیں فلم”ڈرٹی گرل“ کے گیتوں کی ریکارڈنگ آئندہ ماہ شروع ہوگی ،اس فلم کی کاسٹ میں نداچوہدری،راشدمحمود،اچھی خان اوردیگربھی شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -