انڈسٹری کے اچھے دن ضرور آئیں گے، نشو بیگم

انڈسٹری کے اچھے دن ضرور آئیں گے، نشو بیگم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)لالی ووڈ کی سینئر نشو بیگم نے کہا ہے کہ انڈسٹری کے حالات دیکھ کر دکھ تو ہوتا ہے لیکن پھر بھی مایوس نہیں کہ اچھے دن ضرور آئیں گے‘ انہوں نے کہا کہ ہمارے دورمیں ایک جذبے کے تحت کام کیا جاتا تھا اور جب جذبہ ہو تو منزلیں آسان ہو جاتی ہیں۔ ہمارے دور میں نمبر ون کی دوڑ نہیں ہوتی تھی بلکہ سب ایک جذبے اور نیک نیتی سے ایک دوسرے سے کام میں سبقت لیجانے کیلئے کوشاں ہوتے تھے ‘آج انڈسٹری میں اس طرح کا کام بھی نہیں ہو رہا لیکن پھر نمبر ون کی دوڑ لگی ہوئی ہے۔ انڈسٹری والوں سے کہوں گاکہ اپنے سینئرز کو نظر انداز نہ کریں بلکہ انکے تجربے سے استفادہ کریں۔

مزید :

کلچر -