فلم ”ہمت والا “نے ریلیز کے پہلے ہفتے50کروڑ کابزنس کرلیا

فلم ”ہمت والا “نے ریلیز کے پہلے ہفتے50کروڑ کابزنس کرلیا

لاہور( فلم رپورٹر)بالی ووڈ کی فلم ”ہمت والا “نے ریلیز کے پہلے ہفتے50کروڑ کابزنس کیاجبکہ دوسرے ہفتے میں پہلے سے بھی زیادہ شائقین امڈآئے ہیں اورتوقع ہے کہ رواں ہفتے کے آخر تک 60کروڑ سے بزنس تجاوز کرجائے گا،اس طرح فلم ”ہمت والا “ کی بزنس پراگریس فلم ”راﺅڈی راٹھور“ اورفلم ”سن آف سردار“ سے بڑھ جانے کی توقع ہے،یاد رہے کہ ”راڈی راٹھور “اور”سن آف سردار“ کے بزنس کا ریکارڈ قائم ہے جبکہ ”ہمت والا “ کی نمائش ان دونوں فلموں کے ریکارڈز توڑنے کی پوزیشن میں ہے، فلم ”ہمت والا “ کی کاسٹ میں اجے دیوگن ،سناکشی سنہا،تمنابھاٹیہ، پریش راول اورمہیش منگر یگر شامل ہیں ۔اس فلم کو ساجد خان نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

مزید : کلچر