الیانا ڈی کروز نئی فلم میں شاہد کپور کیساتھ جلوہ گر ہونگی

الیانا ڈی کروز نئی فلم میں شاہد کپور کیساتھ جلوہ گر ہونگی

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی وڈ اداکارہ الیانا ڈی کروز راج کمار سنتوشی کی نئی فلم میںشاہدکپور کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی،اداکارہ الیانا ڈی کروز اس فلم میں لیڈی لیڈنگ رول کریں گی، یہ فلم رواں سال 23 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی ۔سنتوشی کی اس فلم کا نام پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو رکھا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ الیاناڈی کروز اس فلم میں شاہد کپور کی ہیروئن بنیں گی ۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ نئی فلم میں اہم کردار ملا ہے راج کمار سنتوشی کی اس فلم کے لیے محنت کررہی ہوں ۔انھوں نے بتایا کہ نئی فلم میں لیڈنگ لیڈی رول کے لیے مجھے منتخب کیا گیا ہے اور میں پروڈیوسر اور ہدایتکار کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گی۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ نئی فلم میں شاہد کپور کے ساتھ کام کرنے کا موقع بھی ملا ہے ۔ شاہد اچھے فنکار ہیں اور ہندی فلم میں ان کے ساتھ کام کرکے خوشی ہوگی۔

مزید : کلچر